فیس بک “میٹا” نے سوشل گیم ایپلی کیشن متعارف کرادی

حال ہی میں فیس بک انکارپوریشن سے میٹا انکارپوریشن میں تبدیل ہونے والی کمپنی نے اپنی پہلی ورچوئل رئیلٹی سوشل گیم ایپلی کیشن شروع کی ہے۔

کمپنی نے ورچوئل رئیلٹی اور آگمینٹڈ ریئلٹی (اے آر) کی نئی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے، میٹا نے اب پہلی وی آر سوشل گیم ایپلی کیشن، ہورائزنگ ورلڈز متعارف کرائی ہے۔

میٹا کے مطابق، نئی سوشل وی آر گیمنگ ایپلی کیشن ابتدائی طور پر امریکہ اور کینیڈا میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے مفت میں متعارف کرائی گئی ہے، لیکن جلد ہی اسے دوسرے ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

فیس بک نے اس ایپ کو 2019 میں متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم طویل تاخیر کے بعد اب اسے ابتدائی طور پر امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے۔

ہورائزنگ ورلڈز دراصل ایک ورچوئل رئیلٹی گیمنگ ایپلی کیشن ہے جسے ہیڈ سیٹ کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے۔ اس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے آپ کے پاس میٹا پلیٹ فارم یعنی فیس بک یا ‘اوکولس’ کا اکاؤنٹ ہونا ضروری ہے اور اس ایپ میں مختلف گیمز موجود ہیں۔

گیم ایپلی کیشن میں ایسی خصوصیات یا گیمز بھی ہیں جنہیں لوگ اپنا سوشل نیٹ ورک بناتے ہوئے پیسہ کمانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

توقع ہے کہ گیم ایپلی کیشن آئندہ چند ماہ میں یورپ اور بعد ازاں ایشیائی ممالک میں متعارف کرائی جائے گی۔ میٹا نے ماضی میں فیس بک کے پلیٹ فارم سے ‘اوکولس’ سمیت دیگر ناموں سے ورچوئل رئیلٹی پلیٹ فارم متعارف کرائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں