بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف ہلاک

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر جائے وقوعہ سے 4 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 3 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے حادثے کی تفصیلات مانگیں۔ فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سمیت 14 افراد سوار تھے جن میں بپن راوت کے اہل خانہ اور عملہ بھی شامل تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر دینے جا رہے تھے۔ ہیلی کاپٹر میں بپن راوت کی اہلیہ بھی سوار تھیں۔

بھارتی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بپن راوت اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔

جائے حادثہ سے 13 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ لاشیں بری طرح جھلس گئیں جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ ایک زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر دینے جا رہے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کی جائے گی۔ ہیلی کاپٹر میں ایک بریگیڈیئر اور ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت پانچ سکیورٹی اہلکار سوار تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں