Saudi Arabia four new Covid Vaccines

سعودی عرب نے حج و عمرہ اور وزٹ کیلئے 4 نئی ویکسین کی منظوری دے دی

سعودی عرب میں وزارت صحت نے حج و عمرہ ویزہ سمیت وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے افراد کیلئے 4 نئی ویکسین کی منظوری دی ہے، یہ نئی ویکسین سعودی عر ب میں‌پہلے منظور ہونے والی ویکسین میں اضافہ ہے.

سعودی وزارت صحت نے وضاحت کی کہ حج و عمرہ اور وزٹ ویزے پر آنے والے افراد نئی منظور شدہ ویکسین سائنوویک، سائنوفرم اور کووکسن کی دو خوراکیں لگوائیں، جس کا آغاز یکم دسمبر 2021 سے کر دیا گیا ہے. جبکہ روسی ویکسین سپوتنک ویکسین کی دوخوراکیں یکم جنوری 2022 سے قبول کی جائیں گی.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب نے روسی کورونا ویکسین” اسپوتنک” لگوانے والوں کو سیاحتی ویزوں کی اجازت دے دی

واضح رہے کہ ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے کے علاوہ سعودی عرب پہنچ کر 3 دن کا قرنطینہ کرنا ہو گا اور 48 گھنٹے کے بعد منفی پی آر ٹیسٹ لازمی ہو گا.

سعودی وزارت صحت نے اس بات کی وضاحت کی کہ نئی ویکیسن سعودی عرب میں پہلے سے منظور شدہ ویکسین موڈرنا، فائزر، اسٹرازنکا اور جانسن اینڈ جانسن کے علاوہ ہیں، جن کی خوراکیں لینے کے بعد 14 دن گزر چکے ہوں.

Saudi Arabia approved 4 vaccines for the purpose of Visits including Umrah and Hajj

اپنا تبصرہ بھیجیں