پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب روپے مل گئے، مشیر خزانہ شوکت ترین نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر موصول ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ترقیاتی فنڈ کے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 3 ارب ڈالر جمع کرائے گئےہیں۔
سعودی عرب نے پاکستان کو تیل بھی ادھار دینے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے پیکیج سے معیشت کی بہتری اور روپے کے استحکام میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کے ذخائر موصول ہوئے ہیں، مملکت سعودی عرب اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ۔
خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ اور اسٹیٹ بینک نے ڈیپازٹ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محترم سلطان بن عبدالرحمن المرشد نے دستخط کیے ہیں۔