smart phone (1)

ہواوے کا جدید موبائل فون سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

امریکا میں اینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ سسٹم کے استعمال پر پابندی کے بعد چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنی ساکھ اور کاروباری زندگی کو نیا رنگ دینے کے لیے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کے اسمارٹ فونز کی فروخت شدید متاثر ہوئی ہے اور ماڈلز کی تعداد کم ہوگئی ہے۔

درحقیقت امریکی پابندیوں کے نتیجے میں کمپنی کا اسمارٹ فون مارکیٹ شیئر ڈرامائی طور پر سکڑ گیا ہے اور اسے نئے فون بنانے میں مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کے فونز نے گوگل سروسز اور ایپس سے محروم کردیا جب کہ اوپن سورس اینڈرائیڈ سسٹم کو استعمال کرنا پڑا۔

اسی لیے ہواوے اینڈرائیڈ کا مقابلہ کرنے کے لیے چین میں ‘ہارمنی آپریٹنگ سسٹم ‘ پر چلنے والے اسمارٹ فونز پیش کر رہا ہے۔

اب چینی کمپنی نے ہارمنی او ایس سے لیس فونز عالمی سطح پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ‘ہارمنی آپریٹنگ سسٹم’ کو 2 دسمبر 2021 تک ‘ہواوے’ اور ‘اونر’ ڈیوائسز میں اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں