tawakkalna app

سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز نہ لگوانے والوں کو کن پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟

سعودی عرب میں یکم فروری 2022 سے توکلنا ایپ پر ویکسین یافتہ امیون کا اسٹیٹس برقرار رکھنے کیلئے لازمی ہے کہ وہ افراد جنہیں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے 8 ماہ یا اس سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے وہ کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوائیں.

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں یکم فروری سے تمام نجی و سرکاری اداروں میں داخلے کے لیے توکلنا ایپ پر امیون ہونا بنیادی شرط ہے.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں رہنے والے 18 برس اور اس سے زیادہ تمام افراد کیلئے یکم فروری سے بوسٹر ڈوز لازمی

اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتصادی، تجارتی، تقافتی، سیاحتی سرگرمیوں اور کھیلوں کے تمام پروگرام یں شامل ہونے کیلئے ضروری ہے توکلنا ایپ پر امیون کا اسٹیٹس ہو، یکم فروری 2022 سے اگر کورونا ویکسین کی دوسری خوراک پر 8 ماہ گزرنے پر بوسٹر ڈوز نہیں لگواتے تو توکلنا ایپ پر ویکسین یافتہ (امیون) کا اسٹیٹس ختم ہو جائے گا.

اگر توکلنا ایپ پر اسٹیٹس امیون کا نہیں رہتا تو کسی بھی قسم کی ثقافتی، علمی، سماجی یا تفریحی پروگرام میں شرکت پر پابندی ہو گی، سرکاری اور نجی اداروں میں بھی داخلے پر پابندی ہو گی، جبکہ ہوائی سفر اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال بھی نہیں کیا جا سکے گا.

مزید پڑھیں؛ نئے سعودی شاہی حکم نامے کے مطابق کن ممالک کیلئے اقامے اور خروج و عودہ میں‌مفت توسیع ہو گی؟

اس پابندی سے وہ زمرے مستثنیٰ ہوں گے جن کےلیے توکلنا ایپ میں محصن کے ریکارڈ کے لیے ویکسین لینا ضروری نہیں ہے۔

وزارت داخلہ کے عہدیدار نے تمام افراد کو پھر ہدایت کی کہ وہ کورونا ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں