corona vaccine booster dose

سعودی عرب میں رہنے والے 18 برس اور اس سے زیادہ تمام افراد کیلئے یکم فروری سے بوسٹر ڈوز لازمی

کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے 8 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لینا ضروری ہے، سعودی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں‌بتایا.

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال، مختلف پروگراموں اور تقریبات میں‌شرکت کیلئے ویکسین یافتہ ہونے کی شرائط میں ایک اور اضافہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق دو خوراکیں لگوانے کے 8 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی ہو گی.

سعودی وزارت داخلہ نے مزید کہا، کورونا وبا اور وائرس کی نئی شکلوں کے اثرات سے بچنے کیلئے بوسٹر ڈوز کی اہمیت بڑھ گئی ہے. کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے 6 ماہ بعد انسان کے جسم میں انیٹی باڈیز کم ہو جاتی ہیں، اس لیے دوسری خوراک کے چھ ماہ بعد بوسٹر ڈوز کو جلد سے جلد لگوالیں.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب کیلئے براہ راست پروازیں، فضائی کمپنیوں کو سعودی محکمہ شہری ہوا بازی کا نیا سرکلر جاری

سعودی وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا، کہ سعودی عرب میں یکم فروری 2022 سے یہ لازم کر دیا گیا ہے کہ 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں، اس کے بغیر توکلنا پر امیون کا اسٹیٹس برقرار نہیں رہے گا.

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق’ یکم فروری 2022 سے اگر دوسری خوراک پر 8 ماہ گزرنے پر بوسٹر ڈوز نہ لینے کے باعث توکلنا ایپ میں محصن(ویکسین یافتہ) کا سٹیٹس ختم ہونے کی صورت میں متعلقہ شخص کو مختلف مقامات اور پروگرام میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں