sri-lankan-pm

سیالکوٹ واقعہ پر گہرے صدمے میں ہوں ، سری لنکن وزیر اعظم

سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے ہفتے کے روز کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے پاکستانی ہم منصب عمران خان سیالکوٹ واقعے میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے اپنے عزم کو برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا، “پاکستان میں انتہا پسند ہجوم کی طرف سے پریانتھا دیاوادنا پر وحشیانہ اور جان لیوا حملہ دیکھ کر صدمہ ہوا۔”

“میرا دل اس کی بیوی اور خاندان کے لئے رو رہا ہے. سری لنکا اور اس کے عوام کو یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے اپنے عزم پر قائم رہیں گے۔

سیالکوٹ میں جمعہ کو فیکٹری کے کارکنوں کے ایک ہجوم نے سری لنکن مینیجر کو مار مار کر ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش کو سرعام جلا دیا تھا، پولیس نے سینکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر یوگوکی تھانے میں 800 سے 900 نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی، اقدام قتل، قتل کی سازش، انسانی جسم کی بے حرمتی اور دیگر دفعات کے تحت درج کی گئی۔

اس ہولناک واقعے کی سرکاری حکام اور انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں