Sialkot

سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں غیر ملکی کو قتل کر کے لاش کو آگ لگا دی گئی

وزیر آباد روڈ پر مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن شہری اور راجکو فیکٹری کے ایکسپورٹ منیجر کو قتل کر کے لاش کو آگ لگا دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

سیالکوٹ پولیس کے ڈسٹرکٹ آفیسر عمر سعید ملک نے بتایا کہ مقتول کی شناخت پریانتھا کمارا کے نام سے ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں نوجوان جائے وقوعہ پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد تفصیلات میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں