UAE (1)

متحدہ عرب امارات: بہترین ڈرون ڈیلیوری سروس کا نیا ریکارڈ

سمارٹ موبلٹی سلوشنز کمپنی برق ای وی نے 13.584 کلومیٹر کے فاصلے پر ڈرون ڈیلیوری سروس فراہم کرکے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالے۔

ڈرون نے واپسی کے لیے 18.065 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جو کسی بھی ڈرون کے ذریعے طے کیا جانے والا سب سے طویل فاصلہ ہے۔

کمپنی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق،برق ای وی کی کامیابی متحدہ عرب امارات کے تکنیکی انفراسٹرکچر کا ثبوت ہے جو اسے جدت طرازی کا مرکز اور جدت اور ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والے اسٹارٹ اپس کے لیے لانچنگ پیڈ فراہم کرتا ہے۔

برق ای وی متحدہ عرب امارات میں پہلا لائسنس یافتہ ڈرون ڈیلیوری سروس فراہم کنندہ ہے۔ برق ای وی کے بانی احمد المزروی اور عبداللہ ابو شیخ نے کہا، “ہماری کمپنی اپنے ابتدائی دور میں ہے اور ہم پہلے ہی دو گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔”

ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ “یہ ہم سب کے لیے ایک بہت ہی قابل فخر لمحہ ہے۔ یہ کامیابی ملک میں ڈرون ڈیلیوری سروس شروع کرنے کے لیے ہماری تیاری کا ثبوت ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کے ولی عہد، دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین اور دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اس سے قبل ڈرون ٹرانسپورٹیشن کو فعال کرنے کے لیے دبئی پروگرام کا آغاز کیا تھا۔

اس پروگرام کا مقصد روایتی شپنگ اور نقل و حمل کے طریقوں سے کاربن کے اخراج کو کم کرکے اور سامان اور مواد کی نقل و حرکت کو آسان بنا کر لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں