سعودی عرب: وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین سعودی عرب میں 30 دن تک قیام کرسکتے ہیں جو کہ عمرہ ویزے کی معیاد ہے۔

اوکاز اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت صحت کے وضع کردہ ضوابط کے مطابق عمرہ زائرین کی عمریں 18 سال یا اس سے زائد ہوں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے کم عمر افراد کو عمرہ کے لیے آنے کی اجازت نہیں ہے۔

وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ جن ممالک سے انہیں عمرہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان کے عمرہ زائرین کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ ملک میں منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں ساتھ لگوا کرجائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے دونوں خوراکیں لے لی ہیں انہیں براہ راست عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی اور سعودی عرب پہنچنے پر انہیں ہوٹل قرنطینہ پر عمل نہیں کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں