بدنام زمانہ بھارتی مجرم سکیش چندر شیکھر کے ساتھ جیکولین فرنینڈس کی تازہ ترین لیک ہونے والی تصویر پر وائرل ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے، جیکولین سے بھارتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بطور گواہ پوچھ گچھ کی تھی جب ایجنسی سکیش چندر شیکھر کے حوالے سے 200 کروڑ کے فراڈ کی جانچ کر رہی تھی۔
جب کہ جیکولین نے پہلے سوکیش چندر شیکھر سے ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کی تھی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ذرائع نے الزام لگایا تھا کہ ادکارہ غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں،لیکن اب ان تازہ تصویروں نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔
اس سے قبل ایک پرانی تصویر وائرل ہوئی تھی – جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسے اپریل یا جون 2021 کے درمیان کلک کیا گیا تھا۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ سکیش نے جیکولین کے سفر کے لیے چنئی میں ان سے ملنے کے لیے نجی جیٹ طیاروں کا انتظام کیا تھا!
میگزین اسپاٹ بوائے کی ایک رپورٹ تازہ ترین وائرل تصویر دکھاتی ہے – جیکولین کو سکیش کے گال پر بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔