prayer in Kabbah

سعودی عرب نے بیرون ملک سے 50 برس سے زیادہ عمر والے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت دے دی

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سعودی حکام کی طرف سے مسلسل پابندیوں میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے.

سعودی وزات حج و عمرہ کی طرف سے عمرہ زائرین کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کری دی ہے، اب بیرون ملک سے 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو عمرہ کے لیے آنے کی اجازت ہو گی. قبل ازیں بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیےعمر کی حد 18 سے 50 برس تک تھی۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں کورونا کی پہلی خوراک لگوانے والوں کو بھی سعودی عرب آنے کی اجازت، 3 دن کا قرنطینہ

عرب نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کیے جانے کے بعد بیرون مملکت سے معمر افراد بھی عمرہ کے لیے آسکتے ہیں۔

سعودی وزارت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ 50 برس عمر کی شرط عائد کی گئی تھی جبکہ کم سے کم 18 برس تھی۔

مزید پڑھیں؛ کورونا وائرس کی نئی قسم، سعودی عرب نے مزید 7 ممالک سے پروازین معطل کر دی

وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے احکامات کی رو سے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد ختم کردی گئی ہے جبکہ کم از کم عمر کی حد برقرار ہے۔

سعودی عرب نے بیرون ملک سے 50 برس سے زیادہ عمر والے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت دے دی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں