سعودی عرب میں کورونا کی پہلی خوراک لگوانے والوں کو بھی سعودی عرب آنے کی اجازت، 3 دن کا قرنطینہ

سعودی عرب نے تمام ممالک ان تمام افراد کو آنے کی اجازت دے دی ہے جنہوں نے مملکت سعودی عرب کے اندر رہتے ہوئے کورونا ویکیسن کی ایک خوراک لگوائی ہے، ایسے تمام افراد 4 دسمبر سے براہ راست سعودی عرب آ سکتے ہیں.

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے باوثوق ذرائع کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا گیا کہ’ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سفری پابندیوں میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے‘۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب نے پاکستان سمیت چھ ممالک سے براہ راست سفر کی اجازت دے دی

وزارت نے کہا کہ’تمام ممالک سے ایسے مسافروں کو براہ راست آنے کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے مملکت میں رہتے ہوئے کورونا سے بچاو کے لیے کم از کم ایک خوارک لگوائی ہوگی اور انہیں تین دن تک قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت ہوگی۔

اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نےیکم دسمبر 2021 سے پاکستان سمیت 6 ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا،اور انہیں 5 دن ہوٹل قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے، پانچوے دن پی سی آر ٹیسٹ کے منفی آنے پر قرنطینہ کی پابندی سے استثنیٰ دیا جائے گا.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں غیر ویکیسن یافتہ افراد کا تجارتی اداروں میں داخلہ خلاف قانون، سزا ہو گی

Direct entry from all countries to those who received 1 dose in Saudi Arabia with 3 days Quarantine-

سعودی عرب نے جمعہ کے روز اومیکرون کورونا وائرس کی نئی قسم سے متعلق خدشات کی وجہ سے جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، موزمبیق، لیسوتھو اور ایسواتینی جانے اور جانے والی پروازیں معطل کو معطل کر دیا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا کی پہلی خوراک لگوانے والوں کو بھی سعودی عرب آنے کی اجازت، 3 دن کا قرنطینہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں