کورونا وائرس کی نئی قسم، سعودی عرب نے مزید 7 ممالک سے پروازین معطل کر دی

کورونا وائرس کی نئی قسم کے پیش نظر سعودی وزارت داخلہ نے مزید 7 ممالک سے پروازیں معطل کردی ہیں.

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’اومیکرون کے انسداد اور وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے جمہوریہ مالاوی، جمہوریہ زامبیا، جمہوریہ مڈغاسکر، جمہوریہ انگولا، جمہوریہ سیشیلز، جمہوریہ موریشس اور جمہوریہ کوموروس سے آنے اور وہاں جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔‘

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب نے پاکستان سمیت چھ ممالک سے براہ راست سفر کی اجازت دے دی

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافر کسی تیسرے ملک جہاں پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی نہیں ہے،میں 14 دن گزار لے تو وہ سعودی عرب میں آ سکتا ہےاس کے علاوہ ان ممالک سے بالواسطہ یا بلاواسطہ سعودی عرب میں داخلے پر بھی پابندی ہے.

پابندی یافتہ مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافر جو کسی ایسے ملک میں 14 دن قیام کرتے ہیں جہاں پر سعودی عرب آنے پر پابندی عائد نہیں ہے، انہیں سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہو گی بشرطیکہ ان افراد پر 5 دن کا قرنطینہ لاگو ہوگا.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے اقاموں کی سہ ماہی تجدید شروع کر دی

سعودی وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص یکم نومبر کے بعد مذکورہ ممالک سے آیا ہے اُس کو چاہیے کہ وہ سعودی عرب پہنچنے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروا لے، مذکورہ بالا ہدایت سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں پر بھی نافذ ہو گی.

کورونا وائرس کی نئی قسم، سعودی عرب نے مزید 7 ممالک سے پروازین معطل کر دی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں