Corona SOPs in Saudi Arabia Malls

سعودی عرب میں غیر ویکیسن یافتہ افراد کا تجارتی اداروں میں داخلہ خلاف قانون، سزا ہو گی

سعودی عرب میں وزارت تجارت نے سعودی عرب میں موجود تمام تجارتی اداروں کا انتباہ کیا ہے کہ وہ صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت دیں جنہوں نے کورونا ویکسین کو دونوں‌خوراکیں لگوا لی ہے اور غیر ویکسین یافتہ افراد کو آنے سے روکیں.

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے نے ٹوئٹر پر بتایا کہ سعودی عرب میں تجارتی مراکز میں‌غیر ویکیسن یافتہ افراد کا آنا خلاف قانون ہے اور اس پر سزا مقرر ہے، جو تجارتی ادارے غیر ویکسین یافتہ افراد کو داخلے کی اجازت دے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی‘۔

مزید پڑھیں: سعودیوں‌کے نام پر غیر ملکیوں کے کاروبار کے انسداد کیلئے تفتیشی دورے

وزارت تجارت نے مزید کہا کہ ’یہ پابندی ویکسین سے مستثنی زمروں میں شامل افراد پر لاگو نہیں ہوگی‘۔

بیان میں کہا گیا کہ’ وزارت تجارت نے تمام تجارتی مراکز کو ہدایت کی ہے وہ گنجائش سے زیادہ افراد کو اندر نہ آنے دیں اور اس حوالے سے ایس او پیز، سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی کرائی جائے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں