سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے علاوہ عام شہریوں کو بھی طواف کی اجازت دے دی، عام شہریوں مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کعبہ کر سکتے ہیں.
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے عام شہریوں کیلئے طواف کعبہ کی اجازت دے دی ہے، اور اس کیلئے توکلنا اور اعتمرنا پر طواف کی کیٹگری کا اضافہ کیا گیا ہے. جن کی توکنا یا اعتمرنا پر ابھی تک طواف کی کیٹگری نہیںآئی ان کو چاہئے کہ وہ اپنی ایپلیکشن کو اپ ڈیٹ کریں.
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب نے پاکستان سمیت چھ ممالک سے براہ راست سفر کی اجازت دے دی
طواف کعبہ کرنے کیلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے توکلنا یا اعتمرنا ایپس سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے.وزارت حج وعمرہ نے مزید وضاحت کی کہ طواف کعبہ کے خواہش مند افراد کا مقامی ہونا اور کورونا ویکیسن کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہے.
دوسری جانب وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ، طواف اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے لیے عمر کی مقررہ حد کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
حرمین شریفین کے مطابق جمعرات سے زائرین کو طواف اور مسجد نبوی ﷺ میں زیارتوں کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں؛ روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ 30 دن میںایک بار ہی ملے گا
عکاظ اخبار کے مطابق 26 نومبر سے وہ غیر ملکی زائرین جن کی عمریں اٹھارہ سال سے زیادہ ہیں عمرہ ادا ئیگی اور مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز ادا کرسکیں گے۔
مقامی زائرین کے لیے عمر کی حد میں نرمی کی گئی ہے، جس کے مطابق 12 سال یا اُس سے زائد عمر کے وہ شہری جنہوں نے کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائیں وہ عمرہ ادائیگی اور مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کرسکیں گے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر مسجد الحرام کو زائرین اور نمازیوں کے لیے کھولا گیا ہے، آنے والوں کے لیے ماسک کی پابندی لازمی ہے۔