سعودی عرب نے پاکستان سمیت چھ ممالک سے براہ راست سفر کی اجازت دے دی

سعودی عرب نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان، انڈونیشیا، ہندوستان اور مصر سمیت چھ ممالک سے کسی تیسرے ملک میں 14 دن کے قرنطینہ میں گزارے بغیر براہ راست داخلے کی اجازت دے گا۔

سعودی پریس ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی کہ نئی ہدایت بدھ، 1 دسمبر 2021 سے نافذ العمل ہو گی۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے اقاموں کی سہ ماہی تجدید شروع کر دی

برازیل اور ویتنام دوسرے ممالک ہیں جو مملکت میں براہ راست داخلے کی اجازت دینے والے ممالک کی نئی فہرست میں شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافروں کو پانچ  دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے اس سے قطع نذر کہ انہوں نے اپنے ممالک میں کورونا ویکسین لگوائی ہوـ

بیرون ممالک سے آنے والےافراد کو زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل منظور شدہ لیبارٹری سے ’پی سی آر‘ ٹیسٹ کرانا ہوگا جس کی رپورٹ متعلقہ ادارے کو فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں‌ایک پاکستانی کی خودکشی، سمینٹ کھا لیا

مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافروں کو سعودی عرب آنے کے بعد یہاں فراہم کی جانے والی کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ 

ضوابط کے تحت لازمی ہے کہ مملکت پہنچنے سے قبل وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ابشر‘ کے ’قدوم ‘ پورٹل پر رجسٹرکرایا جائے جس میں ویکسین کی تفصیلات درج ہونا چائیں جن میں ویکسین یافتہ اور غیر ویکسین یافتہ کی وضاحت کی جاتی ہے۔

سعودی عرب نے پاکستان سمیت چھ ممالک سے براہ راست سفر کی اجازت دے دی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں