سعودی عرب سے باہر رہتے ہوئے ایگزٹ ری انٹری ویزے کی مدت میں توسیع کا طریقہ کار

سعودی عرب میں وزارت داخلہ کےابشر پلیٹ فارم نے سعودی عرب سے باہر گئے ہوئے لوگوں کے لیے آن لائن ایگزٹ ری انٹری ویزے میں‌توسیع کے طریقہ کار کی وضاحت کی ہے.

عرب نیوز کے مطابق ابشر پلیٹ فارم نے بتایا کہ ایگزت ری انٹری ویزا سروس فیس ادا کرنے کے بعد بڑھایا جا سکتا ہے، جوکہ سنگل ویزہ کیلئے ہر ماہ 100 ریال جبکہ ملٹیپل ویزہ کیلئے ہر مہینے 200 ریال ہے.

مزید پڑھیں؛ اقامہ ایکسپائر ہونے والا ہے کیا سعودی حکومت کی طرف سے مزید توسیع کا امکان ہے؟

ابشر پلیٹ فارم پر لاگ ان کریں پھر امپلائمنٹ کے آئیکن پر کلک کرین اس کے بعد سروسز پر کلک کریں، اس کے بعد ویزا سروس پر کلک کریں، اور اس فرد کا انتخاب کرین جس کیلئے آپ ایگزت ری انٹری ویزا بڑھانا چاہتےہیں.

ابشر پلیٹ فارم نے مزید بتایا کہ سعودی عرب سے باہر افراد کے ایگزٹ ری انٹری ویزا میں توسیع کرنے کیلئے لازمی ہے کہ اُس کا اقامہ درست ہو، اور اس کے دوبارہ ایگزٹ ری انٹری ویزا کی توسیع کی مدت کا احاطہ کرنا لازمی ہے.اور اس کے ایگزٹ ری انٹری ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد سے یہ 60 دن سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں؛ وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والے صحتی اور توکلنا ایپ پر رجسٹرڈ کیسے ہوں؟

Absher explains the Procedure to Extend exit re-entry visa online for those Outside the Kingdom-

سعودی عرب سے باہر رہتے ہوئے ایگزٹ ری انٹری ویزے کی مدت میں توسیع کا طریقہ کار” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں