شریف خاندان کو الاٹ کی گئی سرکاری زمینوں کا ریکارڈ طلب کرنے کے معاملے میں بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبے بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز سے زمینوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
بورڈ آف ریونیو پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو شریف خاندان کی الاٹمنٹ اراضی کا ریکارڈ 26 نومبر تک فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو کتنی زمین الاٹ کی گئی اس کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کا ریکارڈ دیا جائے کہ کالونی سکیم کے تحت 1985 سے 2002 تک انہیں کتنی زمین الاٹ کی گئی۔