سعودی عرب نے عام نمازیوں کیلئے طواف کعبہ کی پابندی ختم کر دی

عام نمازیوں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نماز اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کرسکتے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر نماز کے اوقات کے علاوہ عام نمازی طواف کعبہ کر سکتے ہیں. ’صرف طواف کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کے لیے اوقات رات بارہ بجے سے تین بجے اور صبح چھ سے دس بجے تک ہوں گے‘۔

مزید پڑھیں؛ کورونا وبا کے باعث مقررہ وقت پر واپس سعودی عرب نہ جانے والوں کا کیا ہو گا؟

رواں ہفتے کے اختتام تک توکلنا اور اعتمرنا ایپ پر طواف کے لیے پرمٹ کے اجرا کی سہولت فراہم کردی جائے گی، ’صرف طواف کی غرض سے مسجد الحرام آنے والوں کےلیے ایپ پر اوقات بھی متعین کیے جائیں گے تاکہ طواف پرمٹ کا حصول آسان ہو سکے‘۔

واضح رہے کہ مسجد الحرام کے صحن مطاف میں صرف عمرہ زائرین ہی داخل ہو سکتےہیں، جنہوں نے احرام باندھا ہو، مسجدالحرام میں نماز ادا کرنے کیئے اعتمرنا یا توکلنا ایپ سے پرمٹ حاصل کرنا لازمی ہے.

مزید پڑھیں؛ روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ 30 دن میں‌ایک بار ہی ملے گا

اعتمرنا یا توکلنا سے پرمٹ حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کورونا وائرس سے بچائو کی ویکیسن کی دونوں خوراکیں لی ہو، بنا پرمٹ کے مسجد الحرام میں داخلہ ممنوعہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں