ambassador of saudi arabia nawaf bin said al-malki National assembly asad qaiser

سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے، سعودی سفیر کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

پاکستان میں موجود سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی سپیکر قومی اسمبلی پاکستان اسد قیصرے سے ملاقات ہوئی، سعودی عرب کے سفارتخانے کے سرکاری ٹوئٹر اکائونٹ پر کہا کہ ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک میں باہمی دلچسپی کے امور کو دیگر شعبوں میں مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں؛ روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ 30 دن میں‌ایک بار ہی ملے گا


سپیکر قومی اسمبلی پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں، جوکہ مشرکہ عقیدے، ثقافت، روایات اور باہمی احترام کی مضبوط بینادوں پر قائم ہیں.

سپیکر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ خطے میں‌قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے، سعودی عرب کے کردار کو مسلم امہ کے طور پر سراہتے ہیں. اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کا منتظر ہےاور سعودی عرب کا کردار اس سلسلے میں انتہائی اہم ہے.

سپیکر قومی اسمبلی نے سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لیے حالیہ تین ارب ڈالر کے اقتصادی پیکج کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیں؛ پاکستان میں سائنو ویک کی دوخوراکیں اور بوسٹر ڈوز لگوانے والے سعودی عرب آسکتے ہیں؟

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں‌موجود پاکستانی تارکین وطن کو درپیش مسائل کے متعلق موجودہ حکومت غور کر ہی ہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ہے.

اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ سعودی عرب بھی پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسے ایک مخلص دوست اور بھائی سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات موجود ہیں اور سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں؛ کمپنی بند ہونے پر سعودی عرب سے چھٹی پر آئے ہوئے غیر ملکی کارکن کی واپسی کیسے ہو گی؟

سعودی سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کو سعودی عرب کی مشاورتی اسمبلی کے چیئرمین کے 20 سے 22 دسمبر کے دورے کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ مسجد الحرام کے امام عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز السدیس کو ان کے ساتھ آنے کی درخواست کی جائے گی۔

گذشتہ روز سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی سربراہی میں سعودی وفد نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں