روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ 30 دن میں‌ایک بار ہی ملے گا

مسجد نبوی میں نماز پڑھنے کیلئے اجازت لینا یا بکنگ کرانا ضروری نہیں ہے، البتہ ویکسین یافتہ ہونا ضروری ہے.

عرب نیوز کے مطابق روضہ شریفہ کی زیارت اور روضہ شریفہ میں نماز ادا کرنے کیلئے اعتمرنا یا توکلنا اپیس سے اجازت نامہ لیا جا سکتا ہے. نئی اپ ڈیٹس کے مطابق اب روضہ شریفہ کی زیارت اور روضہ شریفہ میں نماز ادا کرنے کے اجازت نامے 30 روز میں صرف ایک بار جاری ہوں گے.

مزید پڑھیں؛ پاکستان میں سائنو ویک کی دوخوراکیں اور بوسٹر ڈوز لگوانے والے سعودی عرب آسکتے ہیں؟

وضح رہے کہ مسجد نبوی میں‌نماز ادا کرنے کیلئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوں اور توکلنا ایپ پر سٹیٹس امیون کا ہو.

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اجازت نامے صرف بارہ برس یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو ملے گے، جہاں تک مسجد نبوی کے صحنوں میں بچوں کو لے جانے کے امکان کا تعلق ہے تو اس حوالے سے زائرین 1966 پر فون کر کے مقدس مساجد کی انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں.

مزید پڑھیں؛ بیرون ملک سے آنے والے زائرین عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے اجازت نامے کیسے حاصل کریں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں