سعودی عرب میں کورونا ویکسین شہریوں اور رہائشوں کو مفت لگائی جا رہی ہے، سعودی عرب میںرہنے والے زیادہ تر افراد نے کورونا ویکسین کو دونوں خوراکیں لگوا لی ہوئی ہیں. اور اب سعودی عرب میں بوسٹر ڈوز لگانے کی تیاری بھی مکمل کر لی گئی ہے.
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اتوار کو پریس بریفنگ میںبتایا کہ سعودی عرب میںبوسٹر ڈوز کیلئے دو ویکسینیں منظور کی گئی ہیں، بوسٹر ڈوز کیلئے فائزر یا موڈرنا میں سے کوئی ایک ویکسین لگوائی جا سکتی ہے.
مزید پڑھیں؛ ممنوعہ ممالک سے سعودی عرب واپسی کیلئے کسی دوسرے ملک میںکم از کم کتنے دن گزارنے ہوتے ہیں؟
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سماجی مدافعتی نظام کو مظبوط بنانے کیلئے تیسری خوراک یا بوسٹر ڈوز لگوانا ضروری ہے، بوسٹر ڈوز ان افراد کو لگائی جائے گی جنہوں کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لیے چھ ماہ گزر چکے ہوں.
سعودی عرب میں صحتی ایپ کے ذریعے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آپ بوسٹر ڈوز کیلئے اہل ہیں یا نہیں۔
ترجمان صحت نے کہا کہ’ بوسٹر ڈوز کے سائڈ ایفیکٹس دیگر خوراکوں کے ثانوی اثرات سے مختلف نہیں ہوتے، کئی ملکوں میں بوسٹر ڈوز نہ لینے کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے لگا ہے‘-
مزید پڑھیں؛ بیرون ملک سے آنے والے زائرین عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے اجازت نامے کیسے حاصل کریں؟