سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین قدوم پلیٹ فارم میںاندراج کروانے کے بعد مملکت سعودی عرب پہنچنے کے بعد اعتمرنا اور توکلنا اپیس کے ذریعے مسجد نبوی میں زیارت اور مسجد الحرام میں نماز اور عمرے کے اجازت نامے لے سکتے ہیں.
سعودی وزارت حج و عمرہ نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے تعاون سے بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے ایک اور سہولت کا اضافہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں خروج و عودہ ویزے پر جا کر واپس نہ آنے والوں کا سٹیٹس کیا ہو گا؟
وزارت حج و عمرہ اور سدایا نے اعتمرنا اور توکلنا ایپس استعمال کرنے والے تمام افراد سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں گوگل پلے اور ایپل سٹور ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اسے اپ ڈیٹ کر لیں۔
یاد رہے کہ عمرے ،مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے اجازت نامے ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کو اعتمرن اور توکلنا ایپس کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ خواتین رات کے وقت کے بھی مسجد نبوی میں روضہ شریفہ کی زیارت کر سکتی ہیں
مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کیلئے کسی قسم کے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم روضہ شریفہ کی زیارت اور وہاں نماز ادا کرنے کیلئے اعتمرنا یا توکلنا سے اجازت نامہ لینا ہو گا.
“بیرون ملک سے آنے والے زائرین عمرہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے اجازت نامے کیسے حاصل کریں؟” ایک تبصرہ