اتحاد ایئرویزاور مائیکروسافٹ کے درمیان ماحول کی بہتری کے لیے معاہدہ

متحدہ عرب امارات کی قومی ائیرلائن اتحاد ائیر ویز، نے مائیکروسافٹ کے ساتھ ایک نئی شراکت داری کا اعلان کیا۔

معاہدے کے تحت،دونوں کمپنیاں ماحولیاتی اثرات کی جانچ اور بینچ مارک کرنے کے لیے جدید تجزیات اور آرٹیفیشل انٹلیجنس کا استعمال کرنے کے لیے مل کر کام کریں گی۔

“، ٹونی ڈگلس، گروپ سی ای او، اتحاد ایوی ایشن گروپ کا کہنا ہے کہ “جدت اور پائیداری ہمارے کاروبار کا مرکز ہے، اور مائیکروسافٹ کے ساتھ ہماری مسلسل شراکت داری ہمارے بیک آفس کے عمل میں بہتری کے ذریعے ہوا میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے ہمارے پائیدار اہداف کو پورا کرنے میں ہماری مدد کرے گی۔

“اتحاد آنے والی نسلوں کے لیے ہمارے ماحول کے تحفظ کے یو اے ای کے مشن کے ساتھ منسلک ہے اور ہم نے اپنے پائیدار پورٹ فولیو کے ساتھ ‘2050 تک زیرو کاربن کے اخراج’ کے ہدف کی جانب گزشتہ دو سالوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ہم ان پیشرفتوں کو بڑھانے کے لیے مائیکروسافٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

مائیکروسافٹ یو اے ای کے جنرل مینیجر سید حشیش نے کہا کہ ہم ملک کے ماحولیاتی بہتری کے مقاصد کو پورا کرتے ہوئے ذمہ داری کے ساتھ ترقی کو تیز کرنے کے لیے یو اے ای کے طویل مدتی پائیداری کے اہداف اور طریقوں سے ہم آہنگ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں