سعودی عرب میں کم پٹرول خرچ کرنے والی گاڑیاں لائی جائیں، سعودی مجلس شوریٰ

سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے مطالبہ کیا ہے کہ زیادہ پٹرول خرچ کرنے والی گاڑیوں کو کم پٹرول خرچ کرنے والی گاڑیوں نے تبدیل کرنے کا پروگرام لیا جائے.

عرب نیوز عاجل ویب سائٹ کے مطابق شوریٰ نے توانائی و صنعتی کمیٹی کا موقف سننے کے بعد سعودی سینٹر فارانرجی ایفیشینسی کی سالانہ رپورٹ سے متعلق قرارداد جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں؛ کیا سعودی عرب کی طرف سے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں مزید اضافہ ہو گا؟

شوری نے سفارش کی ہے کہ سعودی سینٹر فار انرجی ایفیشینسی عوام کی مدد سے کم پٹرول خرچ کرنے والی گاڑیوں سے متعلق تجاویز تیار کریں. اس حوالے سے جائزہ لیا جائے کہ عوام زیادہ پٹرول والی گاڑیاں کم خرچ والی گاڑیوں سے کس طرح تبدیل کر سکتے ہیں۔

سعودی مجلس شوریٰ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے شاہی ہدایات کے مطابق پٹرول اور بجلی کے خرچ میں‌کفایت شعاری سے کام لیا جائے اور اسے تمام شعبوں میں یقینی بتایا جائے.

شوریٰ نے سعودی سینٹر فارانرجی ایفیشینسی سے کہا ہے کہ وہ توانائی کے شعبوں میں ہر انیشیٹو پرعمل درآمد کے لیے نظام الاوقات تیار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں