مسجد نبوی کی انتظامیہ نے خواتین کو رات کے وقت روضہ شریفہ کی زیارت کی اجازت دی ہے.
عرب نیوز کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا کہ ‘خواتین اب رات کے وقت بھی روضہ شریفہ کی زیارت کی اجازت لے سکتی ہیں.’
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں عمرہ پرمٹ منسوخ کرنے کے اقدامات اور اس کے اجرا ءکی شرائط کیا ہیں؟
رات کے وقت خواتین شمال کی جانب سے باب عثمان گیٹ نمبر 24 اور جنوب کی طرف سے باب مکہ گیٹ نمبر 37 سے روضہ شریفہ پہنچ کر زیارت کر سکتی ہیں.
یاد رہے کہ مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے کیلئے کسی قسم کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے لیکن روضہ شریفہ میںنماز اور روضہ اطہر پر حاضری کے اوقات و مقامات متعین ہیں، روضہ شریفہ کی زیارت اور نماز کیلئے آنے والے اعتمرنا یا توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کریں.