ٹویٹر کے صارفین اب ٹویٹس میں ترمیم کر سکتے ہیں

ٹویٹرصارفین کوآخر کار وہ فیچرمل گیا، جس کا ان کو انتظار تھا، ایک ترمیم کا بٹن۔

جی ہاں، صارفین اب ٹویٹس پوسٹ کرنے سے پہلے ان میں تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ لیکن یہاں ایک کیچ ہے۔ انہیں یہ آپشن حاصل کرنے کے لیے ادائیگی کرنا پڑے گی۔

ٹویٹر آج امریکہ اور نیوزی لینڈ میں اپنی نئی سبسکرپشن پر مبنی سروس ” ٹویٹر بلیو ” کا آغاز کر رہا ہے۔

اس سال جون میں ٹویٹر بلیو کو آسٹریلیا اور کینیڈا میں متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ خدمات آئی اوایس، اینڈرائیڈ اور ویب پر ہر ماہ 2.99 ڈالرزاور 4.49 نیوزی لینڈ ڈالرزمیں دستیاب ہیں۔ آسٹریلیا اور کینیڈا میں سبسکرائبر کو یہ اضافی خصوصیات اور مراعات حاصل کرنے کے لیے بالترتیب 3.49 کینڈین ڈالرزیا 4.49 آسٹریلین ڈالرزفی ماہ ادا کرنا ہوں گے۔

ٹوئٹر نے کہا ہے کہ اس کی مفت سروس کہیں نہیں جا رہی اور مفت سروس کے علاوہ سبسکرپشن پر مبنی نئی سروس بھی جاری کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں