cipahpm_china-village-

چین نے اروناچل پردیش میں 100 گھروں پر مشتمل گاؤں بنالیا: امریکی دفاعی رپورٹ

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ چین نے بھارت کی ریاست اروناچل پردیش میں ایک متنازعہ علاقے میں تقریباً 100 گھروں پر مشتمل ایک بڑا گاؤں بنالیا ہے۔

امریکی کانگریس کے سامنے پیش کی گئی چین کی فوجی ترقی پر اپنی سالانہ رپورٹ میں، محکمہ نے کہا کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرکی اس طرح کی کوششیں بھارت کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نیا گاؤں گزشتہ سال تساری ندی کے کنارے قائم کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرحدی تنازعات کو حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں زیادہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے کیونکہ چین نے بھارت پرایل اے سی کے قریب غیر قانونی تعمیرات کا اعلان الزام لگایا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ نے چین کو سرحد پر تصادم کے سلسلے کا ذمہ دار ٹھہرایا ، جو 45 سالوں میں دیکھنے میں آنے والی بدترین جھڑپوں میں سے ایک تھی۔ اس جھڑپ میں کم از کم 20 ہندوستانی فوجی اور چینی فوج کے ایک نامعلوم تعداد میں فوجی مارے گئے۔ چین میں سینٹرل ملٹری کمیشن نے فروری 2021 میں پی ایل اے کے چار فوجیوں کی ہلاکت قبول کی تھی۔

اکنامک ٹائمز کے مطابق، چینی فوج نے 2020 سے اروناچل پردیش میں ایل اے سی کے ساتھ ساتھ سرگرمیاں تیز کر دی تھیں۔ میگیتون شہر کے قریب دریائے تساری کے کنارے رہائشی عمارتیں، سڑکیں اور مواصلاتی سہولیات قائم کی گئی ہیں۔

بھارت کی مشرقی فوج کی کمان کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے نے گزشتہ ماہ صحافیوں کو بتایا تھا کہ یہ سرحدی دیہات “دوہری استعمال” کے مقاصد کی تکمیل کرتے ہیں اور ان کا استعمال فوجیوں کی جگہ کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں