Travis Scott’ (1)

امریکی سنگر ٹریوس سکاٹ کے کنسرٹ کے دوران آٹھ افراد ہلاک، دیگر زخمی

ٹیکساس میں جمعے کو ایسٹرو ورلڈ میوزک ایونٹ میں امریکی سنگراور ریپر ٹریوس اسکاٹ کی افتتاحی پرفارمنس کے دوران افراتفری پھیلنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور کئی دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

ہیوسٹن کے این آر جی پارک میں بہت سارے لوگ اکٹھے ہوئے تھے جب رات 9 بجے کے قریب ریپر نے اسٹیج سنبھالتے ہی اچانک کنسرٹ کرنے والوں نے سامنے کی طرف ‘بڑھنا شروع کردیا’۔

ہیوسٹن کے فائر چیف سیموئل پینا نے ہفتے کے روز ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس کے دوران انہوں نے صحافیوں کو بتایا، “لوگ باہر گرنے لگے، بے ہوش ہو گئے اور اس سے مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔”

پینا نے یہ بھی بتایا کہ تقریباً 17 افراد کو، جن میں 11 کو دل کا دورہ پڑا تھا، کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ 300 سے زائد کا کنسرٹ کے مقام کے قریب قائم فیلڈ ہسپتال میں علاج کیا گیا۔

فائر چیف نے یہ بھی بتایا کہ تیسرے سالانہ تہوار کی افتتاحی رات کو ہونے والے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں میں ’10 سال سے کم عمر’ بچےبھی زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں