ٰImran khan

سندھ میں ملیں بند کرنے سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو پاکستان میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں اچانک تین ملیں بند کرنے سے اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں:پیٹرول 145.82 روپے: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے اضافہ کردیا

وزیراعظم نے کہا کہ “پاکستان میں چینی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، میں نے دریافت کیا کہ ایسا کیوں ہے؟ مجھے معلوم ہوا کہ سندھ میں تین شوگر ملیں جو کام کر رہی تھیں، بند کر دی گئی ہیں”۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب پاکستان میں گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع ہوتا ہے تو پہلے سندھ اور پھر پنجاب سے گنے کو شوگر ملوں میں لے جایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سندھ میں تین شوگر ملیں بند ہوئیں تو سپلائی میں اچانک کمی آئی اور پھر قیمتیں 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔

وزیراعظم نے 120 ارب روپے کے ‘تاریخی’ ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں