کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کے خاتمے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے تحریک لبیک پرلگی پابندی اٹھانے کی سمری ارسال کر دی ہے۔ سمری کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پر سے پابندی اٹھانے کی درخواست وفاق کو بھجوائی جائے گی۔ کابینہ آج رات تک تنظیم سے پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی گی۔
مزید پڑھیں:ٹی ایل پی معاہدہ: حکومت کا سعد رضوی کی رہائی کے خلاف اپیل واپس لینے کا فیصلہ
اس سے قبل حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے کہا تھا کہ تحریک لبیک کے ساتھ ’کالعدم‘ کا لفظ ختم کر دیا جائے گا۔ لفظ “پابندی” کو ہٹانے میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔