Saudi Arabia Airport

سعودی عرب میں‌کورونا ویکسین لگوائی ہے، خروج نہائی کے بعد دوسرے ویزے پر مملکت آ سکتا ہوں؟

سعودی عرب میں آجر اور اجیر کے حوالے سے قوانین واضح ہیں، جن کے بارے میں سب کو آگاہی ہونا بھی ضروری ہے.سعودی عرب میں غیر ملکیوں‌کیلئے اقامہ اور رہائشی قوانین پر عمل کرنا سب کیلئے لازمی ہے.

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچائو کیلئے سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کیلئے ویکسین لگوانا لازمی ہے، جس کی سہولت سعودی حکومت کی طرف سے سب کیلئے مفت میں دی گئی ہے. مملکت سعودی عرب میں وزارت صحت کی طرف سے ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں ڈیجیٹل طریقے سے ویکسین لگوانے کیلئے اپائنٹمنٹ لی جاتی ہے.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب اپنے کفیل کے علاوہ کہی اور کام کرنے پر 6 ماہ قید، 50،000 ریال جرمانہ

یہ اپائنٹمنٹ توکلنا یا صحتی موبائل ایپلیکشن سے لی جا سکتا ہے. ویکسینیشن لگوانے کے بعد ویکسینیشن کا سرٹیفیکٹ توکلنا اور صحتی موبائل ایپ پر جاری ہوتا ہے، جسے ہیلتھ پاسپورٹ کا نام دیا گیا ہے، اس سرٹیفیکٹ پر درج انفرمیشن میں بتایا جاتا ہے کہ کس تاریخ اور کونسی ویکسینیشن لگائی گئی ہے.

تارکین وطن کی طرف سے کورونا پابندیوں کے بعد بہت سے سوالات پوچھے جاتے ہیں، جن کا جواب سعودی جوازات اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر فراہم کر رہی ہے.

اسی حوالے سے ایک سوال پوچھا گیا کہ” مملکت سعودی عرب میں قیام کے دوران کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے بعد خروج نہائی پر جانے والے دوسرے ویزے پر مملکت آ سکتے ہیں؟”

عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی قرار دیا ہے، وہ غیر ملکی اقامہ ہولڈرز جنہوں نےمملکت سعودی عرب میں رہتے ہوئے سعودی عرب سے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکین لگوائی ہیں وہ کسی بھی وقت پابندی والے ملک سے بھی براہ راست مملکت سعودی عرب آ سکتے ہیں. انہیں صرف مملکت سعودی عرب آنے کیلئے توکلنا یا صحتی موبائل ایپ پر ویکسینیشن کا ثبوت فراہم کرنا ہو گا.

مزید پڑھیں؛ سعودی بینکوں نے غیر ملکیوں کے اقامہ کی تین ماہ کی تجدید کیلئے سرکاری ادائیگیوں کے نظام کا اپ ڈیٹ کرنا شروع کر دیا

عرب نیوز کے مطابق جہاں تک خروج نہائی پر جا کر دوبارہ دوسرے ویزے پر مملکت آنے کے حوالے سے سوال ہے تو اس بارے میں محکہ جوازات کے قانون کے مطابق کوئی ممانعت نہیں ہوتی۔

خروج نہائی پر جانے کا مطلب ہوتا ہے کہ مذکورہ شخص غیر قانونی طورپر ملک بدر نہیں کیا گیا بلکہ قانونی طریقے سے مستقل طورپر مملکت سے روانہ ہوا ہے۔ ایسے افراد جب چاہیں دوسرے ویزے پر مملکت آ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں