Babar Azam

نمیبیا کے میچ سے قبل کسی بھی خوش فہمی سے دور رہیں ، بابر اعظم

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ میں کسی بھی مرحلے پر مطمئن ہونے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، کپتان نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتایا اور انہیں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دی۔

پاکستانی ٹیم نمیبیا کے خلاف آج کے میچ میں فتح کے بعد سیمی فائنل میں اپنی جگہ پختہ کر لے گی تاہم کپتان نے ٹیم کو کسی بھی طرح کی خوش فہمی پالنے سے خبردار کیا ہے۔

کپتان نے اپنے ساتھیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ“اس طرح کے ٹورنامنٹ میں، ہمیں ہر کھیل میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی اور مستقل مزاجی کے ساتھ پرفارم کرنا ہوگا۔ ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف کسی بھی مرحلے پر مطمئن نہیں ہو سکتے کیونکہ جس لمحے آپ اپنے حریف کو تھوڑا سا مارجن دیں گے، وہ آپ سے کھیل چھیننے کی پوزیشن میں آ جائے گا، اس لیے ہمیں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں