24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ کے حریف بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے مدمقابل تھے۔ میچ کے ایک ہفتہ بعد بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی محمد شامی کی حمایت میں سامنے آئے لیکن اب ان کی اور انوشکا شرما کی بیٹی وامیکا کو ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ آن لائن ٹرولز اب انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی وامیکا کو ریپ کی دھمکیاں بھیج رہے ہیں۔
پاکستان سے میچ ہارنے کے بعد محمد شامی کو ہندوانتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد جب ویرات کوہلی اپنے ساتھی محمد شامی کی حمایت میں سامنے آئے تو سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے بھارتی کپتان کی 10 ماہ کی بیٹی وامیکا کو ریپ کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
جلد ہی، بہت سے لوگوں نے 10 ماہ کی بچی کے بارے میں خوفناک تبصرے کرنے پر دھمکی دینے والے کو ٹرول کرنا شروع کر دیا۔ جبکہ دوسرے حیران تھے کہ کوئی ایک چھوٹی بچی کے ساتھ اتنا خوفناک کام کرنے کا سوچ بھی کیسے سکتا ہے۔
ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ویرات کوہلی نے اپنے ساتھی محمد شامی کے خلاف کی جانے والی بدسلوکی پر ایک واضع پیغام شیئر کیا تھا، انہوں نے کہا کہ کسی پر ان کے مذہب پر حملہ کرنا “سب سے زیادہ قابل نفرت کام ہے جو کوئی انسان کر سکتا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں کو اس بات کی سمجھ نہیں ہے کہ کھلاڑی میدان میں کتنی محنت کرتے ہیں۔
SHAME ON THOSE WHO ARE TARGETING THE CAPTAIN AND THE LITTLE ANGEL..
GIVING RAPE THREATS THIS IS WHAT OUR INDIA IS HEADING TO…????#ViratKohli #Vamika #AnushkaSharma #India #IndianCricketTeam #INDvsNZ
— Baz_afridi_78677 (@B78677) October 31, 2021
ویرات کوہلی نے وضاحت کی: “ایسے لوگوں کو اس حقیقت کی کوئی سمجھ نہیں ہے کہ محمد شامی جیسے شخص نے پچھلے کچھ سالوں میں ہندوستان کو متعدد میچ جیتا ئے ہیں ۔”
انوشکا اور ویرات کے ہاں جنوری 2021 بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ اس کی پیدائش کے بعد سے، والدین اپنی بیٹی کو میڈیا سے دور رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ بھی اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔
“ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں” ایک تبصرہ