سعودی بینکوں نے غیر ملکیوں کے اقامہ کی تین ماہ کی تجدید کیلئے سرکاری ادائیگیوں کے نظام کا اپ ڈیٹ کرنا شروع کر دیا

سعودی بینکوں نے اقامتی اجازت ناموں کے اجراء اور تجدید کیلئے اپنے سرکاری ادائیگیوں کے نظام کو جو ورک پرمٹ سے منسلک ہیں کو کم از کم تین ماہ کی ادائیگیوں کیلئے اپ ڈیٹ کرنا شروع کر دیا ہے.

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب میں‌نئے کنٹرکیٹ نظام میں اپ ڈیٹ کیے گئے حکومتی ادائیگیوں کے نظام کے مطابق اقامہ فیس کی ادائیگی سہ ماہی (تین ماہ) یا ششماہی (چھ ماہ) بنیادوں پر کی جا سکتی ہیں.

جس سے سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت کے تحت ابشر بزنس، مقیم اور قیوا کے آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعہ مطلوبہ مدت کیلئے اقامہ کے اجراء اور تجدید کے طریقہ کار کو مکمل کرنے میں‌آسانی ہو گی.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین پاکستان میں‌لگوائی کیا سعودی عرب کا سفر کر سکتا ہوں؟

سعودی عرب میں‌نئے لیبر نظام میں‌سرکاری ادائیگیوں کے نظام میں‌حالیہ ترامیم کے بعد، سعودی عرب میں‌بینک آجر کی طرف سے ورک پرمٹ کی فیس کی ادائیگی کی مدت کم از کم تین ماہ یا چھ ماہ ، نو ماہ یا پورے سال کیلئے قبول کریں گے.

واضح رہے کہ گھریلو ملازمین کے اقامہ کے اجراء اور تجدید کیلئے سہ ماہی یا ششماہی بنیادوں پر سرکاری ادائیگی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، کیونکہ گھریلو ملازمین کے اقامہ میں ورک پرمٹ شامل نہیں ہے.

مزید پڑھیں؛ پاکستان میں‌چینی ویکسین لگوائی کسی دوسرے ملک سے سعودی عرب آ سکتے؟

اقامہ کا اجراء اور تجدید ورک پرمٹ سے منسلک ہے، آجر غیر ملکی ایکسپٹ کے ورک پرمٹ کی تجدید کیلئے فیس کی ادائیگی کریں گے جو کہ ہر ماہ 800 ریال ہے اور ایک سال میں 9،600ریال ہے. تارکین وطن اپنے زیر کفالت انحصار (ڈپنڈنٹ) کیلئے ماہانہ 400 ریال فیس ادا کریں گے.

چھوٹے کاروباری اداروں میں‌ایک فل ٹائم سعودی شہری آجر سمیت نو (۹) یا اس سے کم کارکنان ہوں تو دو کارکنوں کے لیے غیر ملکی فیس کی ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

اسی طرح اگر ملازمین میں فل ٹائم آجر کے علاوہ ایک اور سعودی شہری بھی شامل ہو تو فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ کارکنوں کی تعداد چار ہو جائے گی۔

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی چیمبرز کی فیڈریشن کے صدر عجلان العجلان نےاقامہ کے اجراء اور تجدید کی مدت کم از کم تین ماہ کی فین کی ادائیگی کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں؛ ایک سال پہلے چھٹی پر آیا تھاآٹومیٹک مفت اقامہ تجدید نہیں ہوا، کیا کرو؟

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کاروباری شعبے کے لیے خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور اسٹارٹ اپ کے لیے ایک بڑا راحت اور مدد ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزراء کی کونسل نے اس سال 26 جنوری کو ورک پرمٹ سے منسلک رہائشی پرمٹ (اقامہ) کے اجراء اور تجدید کو کم از کم تین ماہ کی مدت کے لیے منظوری دی تھی۔ تاہم، اس اقدام نے گھریلو ملازمین اور اسی طرح کے پیشوں میں ملازمت کرنے والوں کو مستثنیٰ قرار دے دیا۔

انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے اس سے قبل سالانہ ادائیگی کے موجودہ نظام کے بجائے سہ ماہی بنیادوں پر ورک پرمٹ کے لیے تارکین وطن کی فیس کی ادائیگی کی اجازت دینے کے اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب : کفالہ نظام میں آسانیاں، غیر ملکی کارکنان کے لیے تین فارمولے تیار

ورک اور ریزیڈنسی پرمٹ کی تجدید کے لیے فیس (غیر ملکی فیس اور انحصار کی فیس) ​​کو تقسیم کیا جا سکتا ہے اور جاری کردہ اور تجدید شدہ اجازت ناموں کی مدت کی بنیاد پر ادا کیا جا سکتا ہے۔ تارکین وطن کی فیس اور اقامہ کی تجدید کی فیس موجودہ آجر کو ادا کرنا ہے۔

سعودی بینکوں نے غیر ملکیوں کے اقامہ کی تین ماہ کی تجدید کیلئے سرکاری ادائیگیوں کے نظام کا اپ ڈیٹ کرنا شروع کر دیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں