WHATSAPP

واٹس ایپ کا فوری ادائیگیوں کی خصوصیت لانے پر غور

فیس بک کی ملکیت والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ڈیجیٹل پیمنٹس کو شامل کرنے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں اعلان کیا ہے، یہ ایک بغیر فیس والا ڈیجیٹل والیٹ ہے جو صارفین کو ایپ میں محفوظ طریقے سے اور فوری طور پر رقم بھیجنے اور وصول کرنے میں مدد دے گا ۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی نے واٹس ایپ میں ڈیجیٹل والیٹ کے انضمام کا ایک چھوٹا پائلٹ ٹیسٹ شروع کیا ہے۔

ڈیجیٹل والیٹ صارفین کو اپنا بینک اکاؤنٹ شامل کرنے یا کارڈ کو لنک کرنے، بینک اکاؤنٹ میں رقم نکالنے، اور ان کے لین دین اور بیلنس کو دیکھنے دے گا۔

یہ سروس فی الحال عوام کے لیے دستیاب نہیں ہے کیونکہ واٹس ایپ جانچ کر رہا ہے کہ والیٹ کو ایپ میں کیسے ضم کیا جائے۔ اور نہ ہی اس فیچر کو لانچ کرنے کا کوئی مخصوص وقت دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں