مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کار کا کردار ادا کرنے کے لیے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ریاستی حکام اور مذہبی اسکالرز کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ کمیٹی حکومت کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیم جماعت کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر کے مذہبی رہنماؤں نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور معاملے کو پرامن طریقے سے سمیٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔
نور الحق قادری نے کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے ہمیشہ بامعنی اور سنجیدہ مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے علمائے کرام سے یہ بھی کہا کہ ان کی تجاویز، جو ملک کو خونریزی سے بچا سکتی ہیں،ان پر بھی غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ، 12 رکنی کمیٹی ٹی ایل پی کی قیادت کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ (کالعدم جماعت کے ساتھ اپنے مذاکرات میں) آگے بڑھ سکتے ہیں،”
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس سے پہلے دن میں، علماء کا ایک وفد ہفتہ بنی گالہ میں وزیراعظم کی ذاتی رہائش گاہ پر پہنچا تھا۔
“ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے 12 رکنی کمیٹی تشکیل” ایک تبصرہ