Pak vs Afg

پراعتماد پاکستان آج ‘خطرناک’ افغانستان سے مقابلہ کرے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا اپنا تیسرا میچ آج (جمعہ) دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف کھیلے گی، دونوں ٹیمیں اب تک ناقابل شکست، سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

خلیج میں رہنے والے اور کام کرنے والے دونوں ممالک کی بڑی غیر ملکی آبادی میں سے آج بڑے ہجوم کی توقع ہے۔

ابتدائی دوجیتوں کے ساتھ پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔ تاہم متحدہ عرب امارات کے حالات اور افغانستان کی اب تک کی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے افغانستان کو بھی خطرناک ٹیم تصور کیا جا رہا ہے۔

پاکستان نے پہلے میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ انہوں نے اپنے دوسرے میچ میں بھی کیویز کو باآسانی شکست دی تھی۔

ٹورنامنٹ میں افغانستان ایک خطرناک ٹیم بن کر ابھری ہے جیسا کہ اپنے وارم اپ میچ میں اس نے دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو باآسانی شکست دی۔ انہوں نے گروپ ٹو کے میچ میں سکاٹ لینڈ کو 130 رنز کے بڑے مارجن سے بھی شکست دی۔

بولنگ میں راشد خان اور مجیب الرحمان مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو ٹف ٹائم دیں گے جب کہ حضرت اللہ زازئی، محمد شہزاد اور اصغر افغان بیٹنگ پرفارمنس کے حوالے سے اچھی فارم میں ہیں۔

گرین شرٹس نے بھی بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی ہے۔ ان کے گیند باز اور بلے باز دونوں اچھی فارم میں ہیں۔ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں لیکن افغان ٹیم کو اب کمزور حریف نہیں کہا جا سکتا۔ جب بھی یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوتی ہیں تو ایک دلچسپ میچ یقینی ہوتا ہے۔

ورلڈ کپ 2019 میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیاتھا اور پاکستان نے اسے تین وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ آج شام 7 بجے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں