اسلام آباد(ویب ڈیسک) میڈیا کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے آج منگل کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی طور پر دونوں کے درمیان یہ الگ الگ ملاقات تھی۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کی اندرونی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔