سعودی عرب کے وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے مزید پیشے صرف سعودیوں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ جاری کیا، ان مزید پیشوں میں شامل پیشے سیکریٹری، مترجم، سٹاک کیپر اور ڈیٹا انٹری ہے.
عرب نیوز ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت کے جاری کردہ فیصلے میں بتایا گیا کہ مملکت بھر میں ڈیٹا انٹری، سٹاک کیپرز، مترجم اور سیکریٹری کے پیشے پر صرف سعودی شہری کام کریں گے۔ غیرملکیوں کو ان پیشوں پر کام کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں؛ پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والے براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں؟
نجی اداروں پر یہ بھی پابندی لگائی گئی ہے کہ وہ سٹاک کیپرز اور سعودی ٹرانسلیٹرز کو کم از کم 5 ہزار ریال ماہانہ ادا کریں گے وگرنہ ان پیشوں پر تعینات سعودی شہریوں کو سعودائزیشن کی شرح میں شامل نہیں کیا جائے گا.
سعودائزیشن کا نیا فیصلہ آٹھ مئی 2022 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس سے 20 ہزار سے زیادہ سعودی شہریوں کو ملازمتیں ملیں گی۔
وزارت افرادی قوت نے نیا فیصلہ لیبر مارکیٹ میں سعودی نوجوانوں کی شراکت کا دائرہ بڑھانے اور قومی معیشت میں ان کی کارکردگی موثر بنانے کی قومی پالیسی کے تحت کیا ہے۔
مزید پڑھیں؛ کورونا ویکسین سعودی عرب سے باہر لگوائی ہے، آن لائن سسٹم میںاپ ڈیٹ کیسے کریں؟
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری طریقہ کار اور فیصلے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔