سعودی عرب کا ایک بار پھر رہائشی اور وزٹ ویزوں میں‌توسیع کا اعلان

سعودی عرب سے غیر ملکی تارکین وطن کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان، سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جن ممالک پر کورونا وائرس کی وجہ سے ابھی تک سعودی عرب پروازوں پر پابندی عائد ہے اور وہ مملکت نہیں پہنچ سکے ان ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کے رہائشی اور وزٹ ویزے میں خودکار نظام کے تحت 30 نومبر 2021 تک توسیع کی جائے گی.

عرب نیوز کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’وزٹ ویزوں میں توسیع خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر کی گئی ہے‘۔

مزید پڑھیں؛ ایسے کون سے افراد ہیں جوسعودی عرب نہیں‌آ سکتے؟ تین سال کی پابندی

سعودی وزت خارجہ نے اتوار کے روز کووڈ19 کی وجہ سے سفر ی پابندیوں والے مملک کے رہائشی اور وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد کیلئے رہائشی اور وزٹ ویزے کے توسیع کا اعلان کیا.

وزارت خارجہ نے کہا کہ ویزا خود بخود 30 نومبر تک بغیر کسی معاوضے کے بڑھا دیا جائے گا۔

سعودی وزارت خارجہ کے مطابق وزٹ ویزہ ہولڈر جنہوں نے اپنے ای میل کا اندراج کر رکھا ہے انہیں توسیع کے متعلق مطلع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ کیا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے براہ راست سعودی عرب آ سکتے ہیں؟ سعودی جوازات کا بڑا اعلان

وزارت نے کہا ہے کہ ’وزٹ ویزوں میں مفت توسیع کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران کے بعد اثرات کم کرنے کے لیے ہے، اس سے وہ لوگ مستفید ہوں گے جنہیں پہلے سے وزٹ ویزے جاری کئے گئے ہیں مگر پروازوں کی معطلی کے باعث وہ سعودی عرب نہیں آسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں