پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈراموں میں بے حیائی اور قربت کو نشر کرنا بند کریں۔
اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسے ناظرین کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ڈراموں میں دکھایا گیا مواد پاکستانی معاشرے کی حقیقی تصویر کی نمائندگی نہیں کرتا۔
پیمرا نے کہا کہ گلے ملنا ، محبت کے مناظر ، غیر شادی شدہ تعلقات ، بیہودہ اورفحش ڈریسنگ ، بستر کے مناظر اور شادی شدہ جوڑوں کی قربت کو اسلامی تعلیمات اور پاکستانی معاشرے کی ثقافت سے قطعی نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ ہم نے چینلز کو بار بار ہدایت کی ہے کہ وہ “غیر مہذب ڈریسنگ ، متنازعہ اور قابل اعتراض موضوعات ، بستر کے مناظر اور واقعات کی غیر ضروری تفصیل” والے مواد کا جائزہ لیں۔
پیمرا کے مطابق ، ستمبرکے مہینے میں ڈرامہ سیریل “جدا ہوئے کچھ اس طرح” کے حوالے سے پیمرا کو عوام کی طرف سے بہت زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں ، جس میں ایک قسط کے ٹیزر میں ایک شادی شدہ جوڑے کو رضاعی بہن بھائی کے طور پر دکھانےپرسوشل میڈیا پرطوفان کھڑا ہوگیا تھا۔ تاہم ، مکمل قسط نشر ہونے کے بعد یہ صرف ایک خاندانی اسکیم ثابت ہوئی ، لیکن اس وقت تک ہم ٹی وی پرشدید تنقید شروع ہو گئی تھی کہ پلاٹ کو چلانے کے لیے اور ریٹنگ بڑھانے کے لیے بدکاری کے موضوعات استعمال کیے جا رہے ہیں۔
اسی طرح یکم اکتوبر کو پیمرا نے “اے پلس ٹی وی” کو جگن کاظم کے مارننگ شو میں “قابل اعتراض اور نامناسب” مواد نشر کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔