ایم جی آئی سمٹ: وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب روانہ

وزیراعظم عمران خان ہفتے کو ریاض میں منعقدہ ماحولیاتی تقریب ’مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیو (ایم جی آئی) سمٹ‘ میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیر توانائی حماد اظہر اور ان کی کابینہ کے دیگر ارکان ان کے ہمراہ ہیں، وزیر اعظم عمران خان تین روزہ دورے پر اسلام آباد سے سعودی عرب روانہ ہوئے۔ وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم سربراہ اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں اپنا نقطہ نظر شیئر کریں گے۔ وہ ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فطرت پر مبنی حل شروع کرنے کے پاکستان کے تجربے کو بھی اجاگر کریں گے۔

ایم جی آئی سمٹ سعودی ولی عہد کی اپیل پرمنعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ تقریب مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے۔ یاد رہے کہ “گرین سعودی عرب” اور “گرین مڈل ایسٹ” اقدامات کا آغاز ولی عہد نے مارچ 2021 میں کیا تھا جس کا مقصد ماحول اور زمین کی حفاظت کرنا ہے۔

سربراہی اجلاس کے علاوہ ، وزیر اعظم عمران خان سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ معملات پربات چیت کریں گے ، خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے پر توجہ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں