منشیات کے ایک کیس میں آریان خان کی گرفتاری کی وجہ سے شاہ رخ اوران کے خاندان نے دیوالی نہ منانے کا فیصلہ کیا۔
شاہ رخ نے اپنے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد اس کے گھرکا ماحول کافی ویران کردیاہے اور گوری خان اور شاہ رخ اس کے گھر واپس آنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔
گزشتہ روز شاہ رخ خان نے جیل میں اپنے بیٹے آریان سے ملاقات کی ، جو کہ آریان کی گرفتاری کے بعد اس کے بیٹے سے پہلی ملاقات تھی۔
مزیدپڑھیں:شاہ رخ خان بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد سے ‘نہ کھا رہے ہیں ، نہ سو رہے ہیں
آریان کی ضمانت نہ ہونے کی وجہ سے شاہ رخ خان اور ان کے خاندان نے اس سال دیوالی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے ، شاہ رخ اگلے ماہ 2 نومبر کو اپنی سالگرہ بھی نہیں منائیں گے اور اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ اداکار کے گھر کے باہر جمع نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ملازمین کو اپنے بیٹے آریان کی رہائی تک گھر میں مٹھائی بنانے سے روک دیا۔ گوری خان نے گھر کے تمام ملازمین کو آریان خان کی جیل سے رہائی تک گھر میں مٹھائی رکھنے سے روک دیا ہے۔
واضح رہے کہ 13 نومبر کو آریان خان کی سالگرہ بھی ہے ، آریان خان کی ضمانت نہ ہونے کہ وجہ سے اسے اپنی سالگرہ جیل میں ہی گزارنی پڑے گی۔
آریان خان دورانِ حراست اپنے والد شاہ رخ خان کو دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے