سعودی حکومت کی جانب سے ملک میں کوویڈ 19 کی پابندیوں میں نرمی کے بعد پہلی بارمکہ مکرمہ اور مدینہ کے مقدس شہروں اور سعودی عرب کے دیگر مقامات پرجمعہ کی نماز شانہ بشانہ اور باجماعت ادا کی گئی۔
نمازیوں کی نگرانی اور جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے 4 ہزار سے زائد اہلکار ، مرد اور خواتین تعینات کیے گئے ۔
مزیدپڑھیں:18 برس سے زیادہ عمر کے افراد کو سعودی عرب میں ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی
حرمین شریفین کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے حکام کو ہدایت کی کہ نمازیوں کے لیے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
ماسک پہننا لازمی تھا اور ممکنہ طور پر بیمار لوگوں کی سکریننگ کے لیے مختلف مقامات پرتھرمل کیمرے لگائے گئے۔
نمازیوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے جامع مسجد کے اندرونی صحنوں اور واک ویز کو مسلسل صاف کیا گیا۔
مسجد کے اندر مختلف مقامات پر نمازیوں کے لیے 50 ہزار سے زائد آب زمزم کی بوتلیں بھی فراہم کی گئیں۔
سعودی عرب میں خروج و نہائی ویزے کے بعد سفر نہ کرنے پر کیا مشکلات ہو سکتی ہیں؟
“حرم شریف میں کورونا پابندیوں کے بغیرپہلی نمازِ جمعہ کی ادائیگی” ایک تبصرہ