Kuwait airport

کویت نے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کر دی، تمام ایئر پورٹ کھول دیئے گئے

کویت حکومت نے کورونا ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کر دیا ہے، وہ افراد جنہوں‌نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں‌لگوا لی ہیں کویتی حکومت نے ان کیلئے ایس او پیز کے تحت عائد پابندیاں‌ختم کرنے کا اعلان کیا ہے.

کویت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، کویت کے وزیر اعظم نے بدھ کے روز کہا کہ کویت نے مکمل طور پر ویکسین والے لوگوں کے لیے کوویڈ 19 کی پابندیاں ختم کر دی ہیں۔لوگ اتوار سے کانفرنسیں ، سماجی اجتماعات اور شادیاں کی تقریبات میں‌شامل ہو سکتے ہیں۔

عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم بند مقامات پر سماجی فاصلے کی پابندی کرنا ہوگی۔ ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والوں کو کویت کے ویزے جاری کیے جائیں گے۔

کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ اتوار24 اکتوبر سے مکمل گنجائش کے ساتھ کام کرنے لگے گا، جمعے سے مساجد میں سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کی جا رہی ہے۔

کویت نے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کر دی، تمام ایئر پورٹ کھول دیئے گئے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں