سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شخص نے سعودی محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن (جوازا) سے اقامہ قوانین کے حوالے سے دریافت کرتے ہوئے پوچھا، ” کمپنی ریڈ کیٹگری میں ہے، کیا اس صورت میں چھٹی پر گئے ہوئے ملازمیں کے اقامے اور خروج وعودہ ویزے کی مدت میںسعودی حکومت کی طرف سے توسیع کے حوالے سے جاری کیے گئے احکامات لاگو ہوں گے؟”
جوازات نے اس سوال کے جواب میں وضاحت کی کہ ‘ ان ممالک کے اقامہ ہولڈرز جن کے براہ راست مملکت سعودی عرب میں آنے پر پابندیاں عائد ہیں انکے شہریوںکی سہولت کیلئے اقاموں اور خروج و عودہ کی مدت میںمفت توسیع کے احکامات پر عمل درآمد جاری ہے.
مزید پڑھیں؛ ملکی و غیر ملکی فلائٹ آپریشن کے حوالے سے سعودی عرب کا نیا ہدایت نامہ جاری
متاثرہ ممالک کے تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر 2021 تک بلا کسی استثنیٰ مفت توسیع کر دی جائے گی تاہم توسیع کا عمل مرحلہ وار طریقے سے جاری ہے۔
سعودی عرب نے کورونا وائرس کی حفاظتی اقدامات کے تحت پاکستان سمیت متعدد مملک سے براہ راست مملکت سعودی عرب کے سفر پر پابندی عائد کی ہوئی ہے.
متاثرہ ممالک کے تارکین کی سہولت کے لیے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے شاہی احکامات پرعمل درآمد سعودی محکمہ پاسپورٹ اور نیشنل ڈیٹا بیس سینٹر کے تعاون سے جاری ہے تاہم توسیع کا عمل مرحلہ وار ہوگاـ باری آنے پر ہر وہ شخص اس سے مستفید ہو گا جو مذکورہ زمرے میں شامل ہےـ
مزید پڑھیں؛ کیا فیکٹری ورکرز براہ راست سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں؟ جوازات کا بڑا اعلان
اس حوالے سے متاثرہ ممالک کے شہری اپنی باری کا انتظار کریں اور اقامہ و خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے لیے کسی سرکاری ادارے سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں۔
یہاں اس امر کا بھی خیال رکھا جائے کہ جوازات کے قانون کے مطابق خروج وعودہ پر گئے ہوئے غیر ملکی کارکنوں کے سپانسرز کی جانب سے خروج وعودہ کو خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ میں تبدیل نہیں کیا جا سکتاـ
2 تبصرے “کمپنی ریڈ میںہے چھٹی پر گئے ہوئے افراد کا اقامہ تجدید ہو گا؟”