بیوی کو اپنے شوہر کے نجی میسجز اور تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے پر بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا.
تفصیلات کے مطابق دبئی کی ایک عدالت نے ایک 40 سالہ عرب خاتون کو شوہر کا فون نمبر، تصاویر اور میسجز انسٹاگرام پر شیئر کر کے ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کے جرم میں جرمانہ کر دیا۔
بنا پوچھے خاوند کی گفتگو سوشل میڈیا پر جاری کرنے پر عدالت نے خاتون کو 2ہزار درہم جامانے کی سزا سنائی، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباََ 94 ہزار سے زائد روپے بنتے ہیں.
مزید پڑھیں؛ قطر حکومت کا غیر قانونی تارکین وطن کو اپنی رہائشی حیثیت درست کرنے کی مہلت
عرب خاتون پرالزام عائد کیا گیا کہ اس نے بنا اجازت اپنے شوہر کا فون نمبر ، تصاویر اور نجی گفتگو انسٹا گرام پر شیئر کی، جس سے ان کی پرائیویسی متاثر ہوئی.
پولیس تفتیش کے مطابق خاتون نے جنوری 2021 میں اپنے اور اپنے شوہر کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تصاویر اور ان کا فون نمبر انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔
نتیجے کے طور پر شوہر نے دبئی پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف شکایت درج کرائی، اور اس کے خلاف پبلک پراسیکیوشن میں مقدمہ دائر کر دیا، جس نے کیس کو بدعنوانی کی عدالت میں بھیج دیا۔
مزید پڑھیں؛ قطر حکومت کا غیر قانونی تارکین وطن کو اپنی رہائشی حیثیت درست کرنے کی مہلت
خاتون نے عدالت میں الزامات کی تردید کی، لیکن پوسٹ شیئر کرنے کا اعتراف بھی کیا، خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے بچوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر ڈالیں، اسے معلوم نہیں تھا کہ اس کا شوہر اس پر کوئی قانونی چارہ گوئی کرے گا۔